کراچی: پی آئی اے میں انجینئرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف،بطور ایئر کرافٹ انجینئرز 577 بھرتیوں میں 404 انجینئر ہی نہیں ہیں۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے سی ای او پی آئی اے ارشدملک کو خط لکھا گیا ہے جس میں قومی ائرلائن میں انجینیرز کی اسامیوں کیلیے نان انجینئرز کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ای سی خط کے مطابق بطور ایئر کرافٹ انجنیئر 577 بھرتیوں میں 404 انجینئر ہی نہیں ہیں، کسی سرکاری ادارے میں پی ای سی سے رجسٹرڈ نہ ہونے والا انجینئربھرتی کیلیے اہل نہیں ہے، ان ملازمین میں سے کوئی انجنیئرنگ ادارے میں بطور انجینئر رجسٹرڈ نہیں۔