کراچی : سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری قوم ہیں، دوسرا نظریہ کہتا ہے ہم خوددار اور غلامی برداشت نہیں کریں گے، قائداعظم کا خواب انشااللہ عمران خان پورا کرے گا۔کراچی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ دو باتوں پرعمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کراچی کے لیے جو بھی مانگا عمران نے انکار نہیں کیا، عمران خان واحد لیڈر جو کسی ایک شہر نہیں ہر پاکستانی کا لیڈر ہے، کراچی کو 625 ارب کا عمران خان نے پیکج دیا، پاکستان میں حرام کی دولت سے حکومتیں بدلی جارہی ہیں، راتوں رات وفاداریاں بدلنا، اتحاد ٹوٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب میں سوچ رہا تھا میرے بچے کیا کہیں گے، ایک باپ کے طور پر عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، عمران خان نے قوم کو بتا دیا جب خوددار لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو قوم کیسے کھڑی ہوتی ہے، ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری قوم ہیں، دوسرا نظریہ کہتا ہے ہم خوددار اور غلامی برداشت نہیں کریں گے، قائداعظم کا خواب انشااللہ عمران خان پورا کرے گا۔