نئی دہلی:بھارت کے مرکزی سلیبس بورڈ نیعلوم سیاست اور تاریخ ہند سے مسلم حوالے حذف کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔
پی پی آئی کے مطابق مغل دربار اوربادشاہوں کا تذکرہ حذف کرکے پرتھوی راج چوہان ، مراٹھا حکمرانوں کی دیو مالائی داستانیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ نصاب دسویں سے بارہویں جماعت تک نافذ ہوگاغیر وابستہ تحریک، صنعتی انقلاب اور افریقا و ایشیا میں اسلامی تحریکوں کا فروغ بھی پڑھانے سے روک دیا گیا۔