صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر شوکت خان بنگلزئی اور میر حفیظ اللہ جتک نے ملاقات کی اس موقع پر حاجی محمد عالم زہری اور دیگر بھی موجود تھے ملاقات میں ضلع نصیر آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نصیر آباد میں محکمہ بلدیات کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں اور محکمے کی کارکردگی کو سراہا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہاکہ صوبائی حکومت بلا رنگ و نسل ترقی و خوشحالی کیلئے صوبے کے تمام علاقوں میں کام کررہی ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت بلا تفریق نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور شہریوں کے مسائل ان یے دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کر ترجیح دیتی ہے اس موقع پر حاجی محمد عالم زہری ابو ھریرہ جتک بھی موجود تھے