پنکج ترپاٹھی سے جواب ملنے پر اقرا عزیز خوش
لاہور( شوبز ڈیسک ) جس میں اداکارہ اقرا عزیز بھی شامل ہیں، جنہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں سیریز کے مرکزی کردار اداکار پنکج ترپاٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پسندیدہ کردار قرار دیا تھا اور تعریف بھی کی تھی۔ سٹوری شیئر کئے جانے کے بعد پنکج ترپاٹھی نے بھی اقرا عزیز کی سٹوری پر انہیں جواب دیتے ہوئے ہاتھ جوڑنے کی ایموجی سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار کی جانب سے جواب ملنے کے بعد اقرا عزیز نے سٹوری پر پنکج ترپاٹھی کے جواب کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ انہیں پنکج ترپاتھی نے جواب دیا ہے ۔