35 ویںنیشنل گیمز کے لئے بلوچستان آرچری ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہو گئے

35ویں نیشنل گیمز کراچی 06 تا 13 دسمبر 2025 کراچی کے لیئے آرچری ٹرائلز PSBکمپلیکس ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان سپورٹس بورڈ ، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ ٹرائلز میں گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ ریفری کے فرائض ماسٹر محمد یوسف ، دین محمد عرف ڈی ایم نورزئی اور علائوالدین کرد نے سرانجام دئیے۔
ٹرائلز کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ کے ڈائریکٹر عمران یوسف صاحب نے سرانجام دیا۔ ان کے ہمراہ اولمپک ممبرز ملک نثاراحمد شاہوانی ، ایوب خلجی ، علی احمد ریکی، حاجی باز محمد نورزئی، صدر بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن عطاء اللہ خان کاکڑ بھی موجود تھے۔

بوائز ٹیم میں جلیل احمد محمد حسنی ، الیاس علی موسوی ، سید سمیع اللہ شاہ بخاری اورحیدر علی جبکہ گرلز ٹیم میں روحامہ قدیر، ردا فاطمہ ، حناتا خان اورسکینہ بی بی منتخب ہوئے۔

35 ویں نیشنل گیمز کی تیاری کے سلسلے میں 17 نومبر سے باقاعدہ طور پر منتخب کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔یہ کیمپ تمام منتخب کھلاڑیوں کی نیشنل گیمز کی تیاری کے سلسلے میں نہایت معاون ثابت ہو گا جس میں کھلاڑی سینئر کوچز کی نگرانی میں اپنے کھیل کو مزید نکھار سکیں گے ۔آخر میں بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن نے تمام کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ منتخب کھلاڑی نیشنل گیمز کراچی میں اپنی بہتریں صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور صوبے کا نام روشن کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.