ناسا نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

جیمز ویب خلائی دوربین کی فوکسنگ مکمل، پہلی حتمی تصویر جاری
واشنگٹن:امریکی خلائی ادارے کی جیمز ویب خلائی دوربین ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک ستارے پر فوکس کر کے حتمی تصویر تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، دوربین نے ستارے پر فوکس کر کے حتمی تصویر حاصل کر لی۔یہ تصاویر دس لاکھ میل یعنی 16 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے بھیجی گئی ہیں، جن میں دور کہکشاں کا ایک روشن ستارہ سورج کی طرح چمکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ناسا نے یہ دور بین دسمبر کے آخر میں ایک راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کی تھی، جسے دس لاکھ میل کی دوری پر ایک ایسے مقام پر نصب کیا جانا تھا جہاں سے ان کہکشاؤں کے بارے میں تصویری معلومات حاصل کی جا سکیں، جن کے متعلق زمین سے جاننا ممکن نہیں ہے۔تحقیق کا مقصد کائنات کی تخلیق کے راز سے پردہ اٹھانا ہے اور یہ جاننا ہے کہ کائنات کب اور کیسے وجود میں آئی۔ وہ کتنی وسیع ہے اور اس کی انتہا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.