درندہ صفت فوج نے شہدا کو ہندواڑہ کے جنگلات میں دفن کر دیا، ورثا کا احتجاجی مظاہرہ ، لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ
سرینگر (روزنامہ ہمت ) بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی میتیں واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی غاصب فوج نے 2 روز قبل 3 تاجروں اور ایک ڈاکٹر کو قتل کیا۔ بھارتی فورسز اب شہدا کا جسد خاکی واپس کرنے سے انکاری ہے۔ شہدا کے ورثا نے دوسرے روز بھی سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاشیں واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت فوج نے شہدا کو ہندواڑہ کے جنگلات میں دفن کر دیا۔