کوئٹہ،بولان میڈیکل کمپلیکس میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گرکر جاں بحق

کوئٹہ (روزنامہ ہمت) کوئٹہ کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

گزشتہ روز تین سال کا بچہ اپنی مریضہ ماں کے ساتھ آیا اور لاپتا ہو گیا جس پر والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے پتا چلا کہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسی اسپتال میں آوارہ کتوں کے گھسنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی لیکن واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.