دیرلوئر،انسداد پولیو مہم راؤنڈ II کے لیے ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس

:ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نےانسداد پولیو مہم راؤنڈ II کے لیے ضلعی اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نثار، ڈاکٹر منصور (ڈویژنل مانیٹر ای پی آئی ڈبلیو ایچ او) اور ڈاکٹر نور حمید (ای پی آئی کوآرڈینیٹر) نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھیں اور فیلڈ کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ پولیو مہم اور فیلڈ ورک میں تجربہ کار اہلکاروں کو ڈیوٹی تفویض کریں۔ مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے میں ناکام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.