روس جنگ کا بہانہ چاہتاہے، فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے ، جو بائیڈن

واشنگٹن : امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا بہانہ چاہتاہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق یوکرین روس کشیدگی کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اگلے ہفتے یا کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، گزشتہ دنوں روس اور اس کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ ہم یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کی ہمارے اتحادیوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود امریکی اتحادی متحد ہیں۔ انہو ں نے کہا نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے فوج کو یوکرین کی سرحد سے واپس نہیں بلایا، اس لیے حملے کا خطرہ زیادہ ہے۔#/s#

Leave A Reply

Your email address will not be published.