نوجوان نسل اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کرے اور تحفظ و فروغ میں فعال کردار ادا کرے : وزیر اعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان آج اقوامِ عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر یہ دن پرعزم انداز میں منا رہا ہے۔

وزیرِاعظم نے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثے کے لیے عالمی دن کا تعین اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، ثقافتی ورثہ سماجی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن پر مشتمل ہے جبکہ سرزمینِ پاک دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کریں اور اس کے تحفظ و فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ ہمارا ورثہ قومی شناخت اور اتحاد کا ذریعہ ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.