ممبئی:
اداکار اکشے کمار کچھ روز قبل اپنی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے۔ اکشے کمار نے میم کے طور پر ریسلر براک لزنر،ٹرپل ایچ اور رومان رينز کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ’جو دی انڈر ٹیکر کو شکست دے چکے ہیں وہ اپنا ہاتھ اٹھائیں‘۔
اکشے کمار کو مذاق اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹوئٹر پوسٹ معروف ریسلر دی انڈر ٹیکر تک جا پہنچی۔ انڈر ٹیکر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار کیلئے لکھا کہ جب وہ فائٹ کے لیے تیار ہو جائیں تو مجھے بتا دیں۔
اکشے کمار ریسلر کے ردعمل پر یہ کہہ کر پتلی گلی سے نکل لیے کہ وہ اپنی انشورنس چیک کر لیں پھر بتائیں گے۔