ایک ہی تاریخ پیدائش،حمائمہ اور ان کی والدہ اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں

لاہور( شوبزڈیسک) اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور والدہ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایاکہ ان کی اوران کی والدہ کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے اور دونوں اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں ۔حمائمہ ملک نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ تم ہو تو زندگی ہے ، تم ہو تو ہر خوشی ہے ، تم ہو تو میں ہوں‘‘۔اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں سالگرہ مبارک امی جی لکھا ،جس پر ان کے مداحوں نے بھی ان کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.