بارکھان: پولیس نے 2019 کے ڈکیتی کیس میں مطلوب ملزم نواب خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی ڈی ایس پی رکھنی کی نگرانی میں کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
حکام نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔