لورالائی میں اساتذہ کی چھ روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل

لورالائی: یونیورسٹی آف لورالائی میں اساتذہ کے لیے چھ روزہ تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ پروگرام میں اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں، کلاس روم مینجمنٹ اور تعلیمی رہنمائی سے متعلق تربیت دی گئی۔
مہمان خصوصی نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے۔ شرکاء نے اس پروگرام کو تدریسی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔
اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.