اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے فافن اور پلڈاٹ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معائنے کی دعوت دے دی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے فافن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پلڈاٹ کوبھیجے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم کے وژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ،صدر، پارلیمنٹیرینز اور الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معائنہ کرچکے ہیں جب کہ وفاقی وزیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.