سرگودھا، لیگی رہنما پیر امین الحسنات نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا،پی ٹی آئی میں شامل

پیر امین الحسنات کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو مزید تقویت ملے گی،شاہ محمود قریشی ، سرگودھا سے ن لیگ کا صفایا ہو چکا تھا، آج رہی سہی کسر پوری ہو گئی، فواد چوہدری
بھیرہ :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔پیر امین الحسنات نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ ہے، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی سرگودھا میں مزید مضبوط ہو گی پیر امین الحسنات ضلع سرگودھا کی نامور شخصیت ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورے ملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر امین السان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی تمام فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ان کا تحریک پاکستان میں اہم کردار رہاہے،جس طرح عمران خان نے دین کیلئے خدمات سرانجام دیں سب کے سامنے ہیں،ن لیگ سرگودھا سے عملی طور پر ختم ہو گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس علاقے سے ن لیگ کا صفایا ہو چکا تھا، آج رہی سہی کسر پوری ہو گئی،ان کاکہناتھا کہ 64 فیصد نشستیں خالی ہو گئی ہیں، باقی سیٹوںپر الیکشن کرانا لازمی ہے،ہم جلدازجلد الیکشن کی طرف بڑھیں گے۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ پیرامین الحسنات کو خوش آمدید کہتے ہیں ، وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس کا خواب ہمارے آبائو اجداد نے دیکھا،پاکستان کی بہتری کیلئے ساتھ ملکر سفر جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.