بابر خان کا چمن پھاٹک تا کوئلہ پھاٹک روڈ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے چمن پھاٹک تا کوئلہ پھاٹک روڈ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ چیف انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویڑن مہر اللّٰہ جوگیزئی اور ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویڑن کاکا محمد انور کے علاؤہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر ای اینڈ ایم ورکس ڈویڑن کاکا محمد انور نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے جاری منصوبے کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کو مذکورہ منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی ہدایات ہیں کہ ریکارڈ مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں لہذا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ اس منصوبے کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آجائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ مذکورہ منصوبے پر میعار کا خاص خیال رکھا جائے اور اس حوالے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے اور یہ بہترین کارکردگی اس وقت ہوگی کہ جب ان منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کیا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بھی یہی ہدایات ہیں کہ اس منصوبے کو جلد از مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ٹریفک کے مساہل سے چھٹکارا حاصل ہو اور شہر کی آبادی کو اپنے منزل مقصود تک پہنچنے میں کوئی دشواری نا ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.