مصر کے وزیرخارجہ آ چکے ہیں، اور بیشتر وزیر خارجہ آج آئیں گے۔ تمام وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقیسے کریں گے اور کسی ممبر کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے نہیں روکیں گے۔ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، اجلاس کی میزبانی کا اعزاز وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے، یہ کاوشیں کسی ایک جماعت کی نہیں، پاکستان کی ہیں، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، او آئی سی کیلئے ہر حکومت نے اپنے اپنے دور میں کردار ادا کیا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی آج تشریف لارہے ہیں، مصر کے وزیرخارجہ آ چکے ہیں، اور بیشتر وزیر خارجہ آج آئیں گے۔ تمام وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اس اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے، امہ کو درپیش سلگتے ہوئے موضوعات کے علاوہ 100 سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی،انشااللہ پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا، کل او آئی سی کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئیپاکستان کو منتقل ہوجائیگی، اس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی میسر آئے گا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج میری ان چار پانچ وزرائے خارجہ، جو اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لاچکے ہیں ان کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں، ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں، آج بھی وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوگا، ہم تصادم نہیں چاہتے، ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقیسے کریں گے، کسی ممبر کو ووٹ کاحق استعمال کرنیسینہیں روکیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم اعتماد میں نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پراترچکی ہے، سپریم کورٹ سیہارس ٹریڈنگ ختم کرنیکیلئیرہنمائی چاہتیہیں، یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ ، اگر وہ تاحیات نہ اہل ہو سکتے ہیں تو انہیں یہ قدم اٹھانے سے پہلے باردگر سوچنا چاہیے، مجھیبلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وقت کیساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے، بلاول سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔