پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ، ٹریفک بلاک ، الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی
ٰٖفیصل آباد:عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ، ٹریفک بلاک ، الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی ، الیکشن کمیشن کے پاس کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہلی کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے جسے تحریک انصاف مسترد کرتی ہے، آن لائن کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد عبداللہ پل چوک ،ضلع کونسل چوک سمیت دیگر مختلف مقامات پر عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا کارکنوں نے حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے چوھدری علی اختر خان ،چوھدری تیمور علی خان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے۔ ابھی تو جنگ کا آغاز ہوا ہے، ابھی سے گھبرا گئے؟ لاکھوں لوگ جب گھیراؤ کریں گے تو بھاگنے کی جگہ نہیں رہنی۔تحریک انصاف حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کرمقابل کرے گی۔ سپیکر کا ریفرنس سیاسی بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد ہے، اس کے سیاسی مقاصد ہیں،ہمارے کپتان نے توشہ خانے کے تحائف کو اثاثوں میں نہیں چھپایا ۔ 4 تحائف 30 جون 2019ء تک عمران خان کے پاس نہیں تھے، انہیں اس سے پہلے مالی سال کے دوران فروخت کر دیا گیا تھا، اس لیے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم ان کی فروخت کی رقم بینک میں وصول کی گئی۔ اگر کسی نے اثاثے ظاہر نہیں کیے تو اسپیکر ریفرنس نہیں بھیجتا، الیکشن کمیشن خود کارروائی کر سکتا ہے اور یہ کارروائی بھی 120 دن کے اندر کرنا ہوتی ہے،عوام عمران خان کیساتھ کھڑی ہے اگر پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو وہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کرکے دکھائے۔ہم الیکشن کمیشن اور حکومتی یلغار کا مقابلہ کریں گے،عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہونگے