لاہور: محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے مختلف سرکاری اداروں کا ڈیٹا چوری کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر کمشنر لاہور، میٹرو کارپوریشن لاہور اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں سرکاری محکمہ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آئی ٹی شعبہ کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کریں کہ اگر ان کا آئی ٹی سسٹم ان سے ای میل کوڈ طلب کرے تو کوڈ کسی صورت فراہم نہ کیا جائے۔ ای میل اوپن کرنے سے ہیکرز سرکاری محکموں کا تمام ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایف فائل پر مشتمل ای میل سے دور رہا جائے۔ (شعیب عزیز)