ٰٖفیصل آباد: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت چار افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش اور محلہ عثمان ٹائون نوجوان بھائی سے جھگڑ کر پیڑول ڈال کر خود کو آگ لگا لی ، متاثرہ افراد کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، آن لائن کے مطابق 7ج ب محلہ عثمان ٹائون20سالہ بلال ولد اکرم کااپنے بھائی سے جھگڑاہوا جس پر اس نے پیڑول ڈال کر خود کو آگ لگا لی ‘گھر والوں سے جھگڑ کر پیپلزکالونی کی 30سالہ صدف دختر عرفان نے چوہے مار گولیاں کھا لیں جبکہ حالات سے تنگ آ کر کینال روڈ کے 40سالہ فرید ولد امان اﷲ‘ علی ٹائون کے 24سالہ حیدر علی ولد الطاف اور راجہ چوک کے 25سالہ سکندر ولد فیاض نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ نے ہسپتال پہنچا دیا۔