سنی علماء کونسل بلوچستان کا سبی اجتماع سے واپس جانے والے افرادکو ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹنے کے واقعے کی شدید مذمت

سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے سبی اجتماع کے اختتام کے بعد اپنے گھروں کو جانے والے لوگوں کو نوتال، بالا ناڑی اور ڈھاڈر بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم ڈاکوئوں کی جانب سے موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی لوٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نصیر آباد اور کچھی انتظامیہ کو عہدوں سے ہٹا کر فرض شناس پولیس آفیسران کو تعینات کیا جائے اور لوگوں سے لوٹی گئی موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان واپس دلایا جائے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طول و ارض سے سبی میں ہونے والے تین روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے لوگ جوق در جوق آتے ہیں حکومت اور انتظامیہ کو تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آنے اور واپس جانے والوں کی سیکورٹی اور تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کرنے چاہئیں لیکن زبانی جمع خرچ کیا جاتا ہے عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا ماضی کی طرح گزشتہ روز بھی تبلیغی اجتماع سے واپس جانے والے لوگوں کو نوتال میں قومی شاہراہ پر ڈاکوئوں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل اور دیگر سامان لوٹ لیا اسی طرح بالا ناڑی میں گوٹھ مردانی کے قریب نامعلوم ڈاکو 2 افراد سے نقدی ، موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر 2 افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
اس کے علاوہ ڈھاڈر بائی پاس پر تبلیغی اجتماع سے واپس جانے والے شخص نے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے حکومت فوری طور پر نصیر آباد اور کچھی انتظامیہ کے آفیسران کو عہدوں سے ہٹا کر ایماندار آفیسران کو تعینات کریں تاکہ چھینی گئیں موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرکے مذکورہ شہریوں کو واپس کی جائے اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے کارروائی کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ایسا گھنائونا فعل دوبارہ کرنے کی کوئی بھی شخص جرات نہ کرسکی

Leave A Reply

Your email address will not be published.