عمران نیازی نے جو یارکر مارنی تھی مار چکے ، اب اپوزیشن گگلی کرائے گی :حمزہ شہبا

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے رہنماوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمرا ن نیازی نے جو یارکر مارنی تھی وہ مار چکے ہیں ، اب اپوزیشن گگلی کرائے گی اور وہ کلین بولڈ ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ جب جہاز میں لوگوں کو بھر کر لایا جاتا تھا تب عمران خان کو ان ارکان کے ضمیر کی آواز اچھی لگتی تھی ،قوم نے چار سال ان کی بد تمیزی ، جھوٹ اور جھانسوں کو برداشت کیا ، کیا ان چار سالوں میں پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر بنا ؟، یہ جلسوں میں عوام کو دھمکیاں دیتے ہیں ، انہیں اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہئے ، ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے ، جب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی عمران نیازی حواس باختہ ہو گئے ہیں ، عمران نیازی جلسوں میں عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی اناکا بت توڑ دیں ، جب یہ کہتے تھے کہ میں ان کو گھسیٹوں گا تو اللہ دیکھ رہا تھا ، میرا خیال ہے کہ عمران نیازی عوام کی پکڑمیں بعد میں آئیں گے ، وہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں ، انہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے ، جب لانگ مارچ لاہور سے چلے گا تو پتہ لگے گا کہ جلسہ کیا ہوتا ہے ،عدم اعتماد بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گی ، عارف علوی پاکستان کے صدر کم اور عمران خان کے یس مین زیادہ لگتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.