وزیر اعلیٰ بلوچستان کا منفرد اور انسان دوست اقدام ،نوجوان کو براہِ راست فون کال کے ذریعے سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک منفرد اور انسان دوست اقدام کے تحت مختلف محکموں میں نوکری کے لیے 45 مرتبہ درخواست دینے والے ایک محنتی نوجوان کو براہِ راست فون کال کے ذریعے سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے متعارف کردہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور پبلیکیشنز کے ذریعے سرکاری اداروں میں دستیاب خالی آسامیوں اور ان پر درخواست دینے والے امیدواروں کا تفصیلی ڈیٹا پیش کیا گیا ۔
بریفنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک میٹرک پاس نوجوان نے صوبے کے مختلف 45 محکموں میں مسلسل نوکری کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم اور مستقل مزاجی کو سراہتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوان سے رابطہ قائم کیا جائے تاکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
حکام نے مستونگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد ایاز سے رابطہ کروایا، جس پر وزیر اعلیٰ نے خود اس سے گفتگو کی گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے نوجوان کی خیریت دریافت کی اور اس کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے سرکاری ملازمت کی خوشخبری سنائی۔ اس غیر متوقع اعلان پر محمد ایاز نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.