بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارز کو ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ، اعلامیہ

بلوچستان ہائی کورٹ میں اہم انتظامی پیش رفت کے تحت 6 ڈپٹی رجسٹرارز (بی پی ایس ۔19) کو ترقی دے کر ایڈیشنل رجسٹرار (بی پی ایس ۔20) مقرر کر دیا گیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق یہ ترقیاں پروموشن کمیٹی کی سفارش پر معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری سے دی گئی ہیں ۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں عاصم خان، ملک شعیب سلطان، منیر احمد، محمد قذافی خان، محمد عیسیٰ اورنثار احمد شامل ہیں۔ ان تقرریوں کا اطلاق مختلف تاریخوں سے ہوگا جن میں 30 اگست 2025، 4 جنوری 2026 اور 13 مارچ 2026 شامل ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے تمام ایڈیشنل رجسٹرارز ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن پر رہیں گے، جیسا کہ ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 2020 میں درج ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.