اوشن (ضلع غذر) میں حالیہ واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر غذر اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

غذر راوشن اپڈیٹ
22 اگست2025
غذر
راوشن (ضلع غذر) میں حالیہ واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر غذر اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریسکیو، طبی امداد، اور ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمٰن کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایچ او اور طبی ٹیمیں ہنگامی طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ علاقے کے تمام 63 اسکولوں کو محفوظ طریقے سے خالی کرا لیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 ٹیمیں اور ہیلی کاپٹرز کمیونٹی کے انخلا اور نگرانی کے کام میں مصروف ہیں۔ مزید امدادی سامان کے لیے جی بی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.