اوستہ محمد کا تاریخی و قدیمی تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ڈگری کالج دور جدید میں سہولیات کا فقدان

اوستہ محمد (رپورٹ حنیف بلوچ )اوستہ محمد کا تاریخی و قدیمی تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ڈگری کالج دور جدید میں سہولیات کا فقدان ہائر ایجوکیشن کی کلاسیں ہونے کے باوجود سہولیات کی عدم دستیابی تعلیم کے دعوے داروں پر سوال اٹھنے لگے تعلیم عام کرنے کے لیے فوری طور پر ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے والدین اور شہریوں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق اوستا محمد سمیت نصیر اباد ڈویژن کا تاریخی و قدیمی تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اوستہ محمد محکمہ تعلیم اور حکومت بلوچستان کی نظروں سے اوجھل ہے طلبہ و طالبات کو سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کالج انتظامیہ اپنی مدد اپ کے تحت ٹوٹی پھوٹی فرنیچر اور کلاس روم کی عدم دستیابی کے باوجود طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کی تعلیم دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اوستا محمد کے عوامی حلقوں نے احکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے کالج کو اپگریڈ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور فرنیچر کالج بس کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع اوستا محمد کے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گورنمنٹ ڈگری کالج کو سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.