توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق،عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوچکے ،نوازشریف

عوام کو اب ریلیف دینے پر توجہ مرکوز ہے،سابق وزیر اعظم کی وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات میں گفتگو
مولانا اسعد محمود نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی نوازشریف تک پہنچایا

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان اب سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوچکے،عوام ان کی حقیقت جان چکی ہے، عوام کو اب ریلیف دینے پر توجہ مرکوز ہے۔تفصیل کیمطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی ہے ۔ مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و مجموعی صورتحال ہر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی نوازشریف تک پہنچایا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتحادی حکومت کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کی گئی ۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے سیلاب کے دوران مولانا اسعد محمود کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر نوازشریف نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عوامی خواہشات کے مطابق قرار دیا۔ انہوںنے کہا عمران خان اب سرٹیفائیڈ جھوٹے اور چور ثابت ہوچکے ہیں عوام ان کی حقیقت جان چکی ہے۔ عوام کو اب ریلیف دینے پر توجہ مرکوز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.