مستونگ ابابکی قبائل کے سربراہ میر محمد خان ابابکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ فائرنگ سے سردارزادہ میر محمد خان ابابکی جانبحق دو افراد شدید زخمی زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع
مستونگ (روزنامہ ہمت)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ولی خان بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی سیاسی و قباہلی شخصیت کے گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں سردارزادہ میر محمد خان ابابکی سمیت چار افرادجاںبحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے4 افراد جانبحق اور 4افراد زخمی ہوگئے،قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقہ ولی خان بائی پاس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما و قباہلی شخصیت سردارزادہ میر محمدخان ابابکی کے گاڑیوں فائرنگ جن میں ایک ویگو گاڑی اور کار گاڈی شامل ہے۔ فائرنگ سے سردارزادہ میرمحمد خان ابابکی اور انکے تین سیکورٹی گارڈز جاںبحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ الیاس کبزئی بھاری نفری کے ہمراہ جائے واقعہ پر پینچ گئے اور جاںبحق و زخمی افراد افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔چار جاںبحق افراد جن میں سردارزادہ میر محمدخان ابابکی،سکورٹی گارڈز محمدیحیی ،رحمت اللہ ،محمدسلیم اور تین زخمیوں میں محمدقدیم محمدلقمان اور نحمت اللہ مری شامل ہیں۔جانبحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جبکہ زخمیوں کو شہیدنواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دو زخمیوں کو مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔واقع کے بعد سکورٹی فورس نے علاقے کو گیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔