ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقیپولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود گوٹھ قیصر خان عمرانی میں ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پربابا کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مقتولہ کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیاواقعہ کے بارے میں مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔