:پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے سماعت سے محروم افراد کی سہولتوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے معروف ادارے ڈیف ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ شراکت جاز کے ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے عزم کی عکاس ہے۔جاز پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاہدے کے تحت ڈیف ٹاک پلس ایپ کو جاز کے کسٹمر کیئر سینٹرز میں شامل کیا جائے گا، تاکہ سماعت سے محروم افراد کو فوری سائن لینگویج کی سہولت مل سکے۔
جب کوئی سماعت سے محروم صارف جاز کی سہولت پر آئے گا، تو وہ ٹیبلٹ یا ڈیوائس کے ذریعے فوراً مترجم سے جڑ جائے گا۔جاز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ جاز میں ہمارا مقصد سہولتوں تک رسائی کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ڈیف ٹاک کے ساتھ ہماری شراکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم ڈیجیٹل دور میں کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا چاہتے۔ جدیدسلوشنز کے ذریعے ہمارا مقصد ایسا معاشرہ بنانا ہے جو تنوع، برابری اور شمولیت کو اہمیت دے۔
ڈیف ٹاک کے بانی اور سی ای او علی شببر نے کہا، “جاز کے ساتھ یہ شراکت پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں سماعت سے محروم افراد کی سہولتوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ جاز کا یہ اقدام قابل تعریف ہے، اور ہم خوش ہیں کہ ہم مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ سماعت سے محروم افراد کو ضروری خدمات تک مساوی رسائی فراہم کی جا سکے۔
ڈیف ٹاک، جاز کے xlr8 پروگرام کا حصہ رہا ہے۔یہ پلیٹ فارم جدید سائن لینگویج کی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ سماعت سے محروم افراد اور باقی معاشرے کے درمیان رابطے کا فرق دور کیا جا سکے۔