بلوچستان میں شعبہ طب کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں‘صدیق قریش

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کوئٹہ کے سابق سینئر نائب صدر محمد صدیق قریش نے بیان میں ڈاکٹروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شعبہ طب میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ڈاکٹرز گو نا گوں مسائل سے دوچار ہیں جس کے باعث وہ اکثر احتجاج پر رہتے ہیں جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے جائز مسائل حل اور شعبہ طب کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.