اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پیکا قانون کی حمایت میں قرآنی دلائل دینے لگے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامی لاء کے واضح قوانین ہیں اور اس جرم پر سخت سزائیں ہیں، خصوصاً سورہ النِسا میں خواتین پر تہمت کی سزا تو حدہےلہذاٰ یہ کہنا درست نہیں کہ کریمنل قانون بنانا غلط ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحث یہ ہونی چاہئےکہ قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے نہ کہ یہ کہ قانون ہونا ہی نہیں چاہئے۔