پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے بھائی کلیم سعید سوات سے گرفتار
سوات:|پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مفرور رہنما مراد سعید کے بھائی کو مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے جو ان کے خلاف درج تھے۔ کلیم سعید 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔ذرائع کے مطابق مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو ٹاون میونسپل آفس سے پولیس نے گرفتار کیا۔ کلیم سعید کی پی ٹی آئی کے دور میں 16 گریڈ کی ملازمت لگی تھی۔