چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کی خالی نشست پر الیکشن (آج)ہوگا

چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کی خالی نشست پر الیکشن (آج)منگل کوہوگا،نیشنل پارٹی ،جام گروپ اورجمعیت علماء اسلام کے کونسلران کا چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار گل حسن محمد حسنی کی حمایت کا اعلان اور بلامقابلہ منتخب کرانے میں پٴْر امید ، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ترجمان صدر آصف علی زرداری برائے بلوچستان و پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری کے ہمراہ ہری فارم ہائوس حب میں نیشنل پارٹی ضلع حب کے صدر عبدالغنی رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حب کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار کونسلر گل حسن محمد حسنی کی غیر مشروت حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا چیئرمین کے الیکشن کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اجلاس ہو اتھا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان نے ایک کمیٹی قائم کیا اور کونسلران سے مشاورت کی گئی انھوں نے کہا کہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کی خالی نشست پر آج ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ امیدوار گل محمد حسنی کی غیر مشروت اعلان کرتے ہیں اور نیشنل پارٹی کے کونسلران انہیں ووٹ دینگے انھوں نے کہا کہ میر علی حسن زہری کو علاقائی مسائل کے حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا ہے جس پر انھوں نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر جے یو آئی ضلع حب کے جنرل سیکرٹری وکونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری نے جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا قادر قاسمی و کونسلران سے ملاقا ت اور چیئرمین کے الیکشن پر حمایت کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انھوں نے حمایت کا اعلان کیا تھا انشاء اللہ آج ہونے والے چیئرمین کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار گل حسن محمد حسنی کو کامیاب کرائیں گے اس موقع پر جام گروپ کے سینئر رہنماء وائس چیئرمین حاجی عظیم سیاں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد امید وار کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جام گروپ اتحادی ہیں ہماری کوشش ہے کہ جس طرح سے وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوا تھا اسی طرح سے چیئرمین میونسپل کارپوریشن کا بھی بلا مقابلہ انتخاب عمل میں لایا جائے اس موقع پر ترجمان صدرآصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان و پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری نے پریس کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے خالی نشست پر ہونے کے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد کردہ چیئرمین کے امیدوار گل حسن محمد حسنی کی جام گروپ ،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حمایت کرنے پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،وفاقی وزیر جام کمال خان ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وڈیرہ رجب علی اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قادر قاسمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع حب میں یکساں ترقیاتی کام ہوں حب کی ترقی کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا لہ اللہ پاک کا کرم نوازی ہے کہ عوام کا مجھ پر اعتماد ہے جس اعتماد انھوں اظہار کیا ہے انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ بھوتانی برادران کو بھی دعوت دیتے ہیںحب شہر کی ترقی و بلوچستان کی خوشحالی ملکر کام کریں ہمارا کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں انھوں نے کہاکہ اگر بھوتانی کارواں کی جانب سے چیئرمین کے لئے امیدوار کھڑا کیا جاتا ہے تو یہ انکا حق ہے اس موقع پر پیپلزپارٹی ،جام گروپ ،نیشنل پارٹی ،جمعیت علمائ اسلام کے کونسلر ان سمیت پیپلزپارٹی کے عہدیداران و اراکین موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.