ٴْبلوچستان میں ماحولیاتی پائیداری کے لیے محکمہ جنگلات اور آر ڈی ایم سی میں تعاون پر اتفاق

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، حکومت بلوچستان اور ریکوڈک مائننگ کمپنی (RDMC) کے درمیان ایک اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز کوئٹہ سیرینا ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکریٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات جناب عمران گچکی نے کی، جبکہ آر ڈی ایم سی کی جانب سے سینئر نمائندگان جن میں مسٹر ایشلے پرائس (ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی)، مسٹر ضرار جمالی (کنٹری مینیجر) اور مسٹر احمر (سینئر ایڈوائزر) شامل تھے، شریک ہوئے۔
محکمانہ تکنیکی ٹیم میں چیف کنزرویٹرز آف وائلڈ لائف، فارسٹ (شمالی و جنوبی زونز) اور سوائل کنزرویشن کے افسران شامل تھے۔یہ اجلاس تعارفی نوعیت کا تھا جس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی لچک کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع کا جائزہ لینا تھا، بالخصوص ضلع چاغی اور وسیع رخشان ڈویژن میں۔
اجلاس کے دوران محکمہ نے اپنے مربوط موسمیاتی تبدیلی تخفیف و موافقت پروگرام (Integrated Climate Change Mitigation and Adaptation Program) پیش کیا، جس میں جنگلات کے تحفظ، چراگاہوں کی بحالی، شیلٹر بیلٹ شجرکاری، صحرائی پھیلا کی روک تھام اور جنگلی حیات کے مسکن کی بہتری کے لیے حکمت عملی پر مبنی اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا۔

اس مجوزہ فریم ورک کا مقصد اہم موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا، تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کی بحالی اور طویل مدتی، علاقہ جاتی حکمت عملی کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کی مزاحمتی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔محکمہ نے اپنے شجرکاری اقدامات کو بھی اجاگر کیا، جن کا مقصد صوبے کے خشک علاقوں میں سبزہ بڑھانا، حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانا اور موسمیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔
آر ڈی ایم سی کی ٹیم نے محکمہ کے اس جامع اور دور اندیش وژن کو سراہا اور اسے پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کے اہداف سے ہم آہنگ قرار دیا۔اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں دونوں فریقین نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور بلوچستان میں موسمیاتی اقدامات اور پائیدار قدرتی وسائل کے انتظام کے لیے ایک منظم شراکت داری کے قیام کے عزم کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.