لندن: برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ منکی پاکس مہلک ثابت نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ منکی پاکس اب تک مہلک ثابت نہیں ہوا۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ منکی پاکس وائرس کی منتقلی کا غور سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی منکی پاکس کو دیکھ رہی ہے۔
برطانیہ میں منکی پوکس کے 36 نئے کیس رپورٹ،بیماری سے متاثرین کی تعداد 57 ہو گئی
لندن: برطانوی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے انگلینڈ میں منکی پوکس کے 36 نئے کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد اس بیماری سے متاثرین کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔ جبکہ سکاٹ لینڈ میں بھی وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے، ماہرین صحت نے کہا ہے کہ منکی پاکس سے مجموعی خطرہ کم ہے، اور اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ شمالی آئرلینڈ کی پبلک ہیلتھ ایجنسی اور پبلک ہیلتھ ویلز نے کہا کہ ان کے پاس کوئی تصدیق شدہ کیس نہیں ہے۔ یاد رہیعالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مختلف ممالک میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں۔ برطانوی