ممبئی: بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کا چینل زندگی اب بھارتی ٹی وی پر متعارف کرایا جارہا ہے جہاں پاکستانی ڈرامے بھی نشر کیے جائیں گے
۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر زندگی چینل پہلے ہی پاکستانی نشریات دکھا رہا ہے تاہم اب ناظرین بھارتی ٹی وی پر بھی اس چینل کو دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر مقبول پاکستانی ڈرامہ زندگی گلزار ہے بھی نشر کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندگی چینل کو ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ) ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی پر لانچ کیا جائے گا۔ ڈی ٹی ایچ ایک طرح سے ڈش انٹینا نما ڈیجیٹل باکس ہے جو ٹی وی کے ساتھ نصب ہوتا ہے۔یہ ڈیجیٹل باکس ٹی وی پر مذکورہ چینل کو کیچ کرے گا، اس طرح بھارتی شہری ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے دیکھیں گے۔