بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش ‘ژالہ اور برف باری‘ گیس غائب ‘عوام کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(اے این این) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور جنوبی علاقوں مےں وقفے وقفے سے بارش ‘ژالہ بار ی جاری جبکہ خانوزئی‘ کان مہترزئی اور پہاڑوں پر برف باری ‘ سردی کی شدت مےں اضافہ ‘ دوسری جانب گےس غائب اور بجلی کی لوڈشےڈنگ کا سلسلہ جاری‘ جس سے خواتےن کو امور خانہ داری اور عوام کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ بارش اور برف باری برسانے والے سسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے باعث جمعرات تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘ پی ڈی ایم اے نے برف باری اور بارش کی صورت میں ہیوی مشینری الرٹ کرتے ہوئے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایڈوائزی جاری کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی شہری سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے‘تفصےلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری جبکہ خانوزئی‘کان مہترزئی اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے‘ سردی کی شدت مےں اضافے کے ساتھ گےس غائب اور بجلی لودشےڈنگ کا سلسلہ جاری رہا‘ جس سے خواتےن کے امور خانہ داری اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘ شدےد سردی مےں عوام گھروں تک محدود رہے ‘ گےس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بوڑھے شدےد سردی مےں ٹھٹھرتے رہے ‘ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کےا کہ گےس پرےشر مےں بحال اور بجلی لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کےا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل کر گےس آفس کا گھےرا¶ اور سڑکوں کو بند کرےنگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ‘ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوا¶ں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، شیرانی، ڑوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، نوشکی، قلات، خضدار ، واشک، خاران، پنجگور، کیچ، آوارن، لسبیلہ، چاغی اور گوادر میں جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ شمالی اضلاع میں برفباری بھی ہوگی‘محکمہ موسمےات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کےاگےا قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کےاگےاسبی میں موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کےاگےا نوکنڈی میں موجودہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کےاگےا کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد گوادر میں52 فیصد سبی میں 50 نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب10فیصد ریکارڈ کےاگےا‘پی ڈی ایم اے نے برف باری اور بارش کی صورت میں ہیوی مشینری الرٹ کرتے ہوئے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایڈوائزی جاری کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی شہری سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے۔