کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ آئی ٹی یونیورسٹی (بیوٹمز)کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔