چہرے کی سرجری کے بیان پر متھیرا کی زرنش پر تنقید

کراچی (آئی این پی) اداکارہ زرنش خان کو اپنی ساتھی اداکارائوں کے چہرے کی سرجری کے متعلق رائے دینا مہنگا پڑ گیا‘ متھیرا نے اڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اداکارہ زرنش خان نے اپنے چہرے کی سرجری کے متعلق سوال پر کہا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے چہرے کی سرجری نہیں کروائینگی کیونکہ انہیں پھولے ہوئے ہونٹ بالکل نہیں پسند ہیں مجھے نہیں معلوم کہ کیوں آج کل کی اداکارائیں اپنے چہرے میں تبدیلیاں کرواتی ہیں ایسا کرنے والی اداکارائیں بطخوں کی طرح لگتی ہیں۔ اس پر اداکارہ و میزبان متھیرا نے اپنا بیان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جاری کیا ہے۔متھیرا نے کہا کہ اداکارہ ہوتی کون ہے کسی کے بارے میں کچھ بھی کہنے والی سب کی اپنی مرضی ہوتی ہے جس کو جو کروانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.