وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق تحصیلدار جیوانی اعظم خان گچکی کی رہنمائی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی ٹیم نے رمضان پیکج بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران اشیائے خوردونوش کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیم نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
تحصیلدار اعظم خان گچکی نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گرانفروشی یا ناجائز منافع خوری کی شکایات فوری طور پر انتظامیہ تک پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔