لندن : جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک میں چار افرا د کو گھر میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو رات کے وقت ڈیلافورڈ روڈ پر واقعے کی اطلاع ملی، پولیس کو ایک گھر میں چاقو کے وار سے زخمی 4 افراد ملے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کی کوششوں کے باوجود زخمی افراد دم توڑ گئے۔میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شال ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ وارک میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جو جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔