کوئٹہ: کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو قید کی سزا سنادی گئی۔
احتساب عدالت نے میگاکرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو دس سال قید کی سز ا سنا دی اور اس کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
نیب نے ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سیکرٹری خزانہ مشاق رئیسانی کے گھر پر چھاپہ مار کر 75 کروڑ روپے کی ملکی اور غیرملکی کرنسی اور 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کیا تھا۔