کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل ہڑتال
سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں کشمیر میں جمعرات کے روز مکمل شٹر دا ئون ہڑتال کی گئی ۔ مقبوضہ وادی میں جمعرات کے روز دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ہیں۔دوسری جا نب کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرنا چاہیے، عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہو گئی۔اپنے جاری کردہ بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ شہیدوں کے ورثاسے ملاقات کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے فائرنگ سے نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کشمیریوں کو شہید کرتی ہے اور مسلسل کشمیریوں کے قتل عام سے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں تین شہریوں اور15 نومبر کو حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار افراد کو شہید کر دیاتھا۔