لاہور: سلم لیگ (ن) کے رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور این اے133 میں ضمنی انتخابات میںعمرا نی حکومت نے اپنے امیدوا وار کے کاغذات نامزدگی پلان کے تحت مسترد کروایا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور این اے133 میں ضمنی انتخابات میں عمرا نی حکومت عوامی غیظ وغضب سے بچنے کیلئے بھاگ گئی ۔پی ٹی آئی بقیہ درجن بھر امیدواروں میں سے کسی کو ٹکٹ جاری کر سکتی تھی مگرکسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا،’’نیا پاکستان ، تبدیلی سرکار ‘‘۔خیا ل رہے کہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے جبکہ مسرت چمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔