میڈیا کی آزادی کے نام پر بلیک میلنگ کے قلعے تعمیر ہو گئے ہیں جن کو مسمار کرنا پاکستان کیلئے لازم ہے
اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی اصلاحات کے ایجنڈے میں میڈیا کا احتساب لازمی ہونا چاہئے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ’’ہماری صحافت پر بنیادی طور پر میڈیا سیٹھوں کا کنٹرول ہے پڑے گروپس نے کل اشتہارات کا ڈیٹا چھاپنے کی جرآت تک نہیں کی، میڈیا کی آزادی کے نام پر بلیک میلنگ کے قلعے تعمیر ہو گئے ہیں جن کو مسمار کرنا پاکستان کیلئے لازم ہے، سیاسی اصلاحات کے ایجنڈے میں میڈیا کا احتساب لازمی ہونا چاہئے