جب ایک سرکاری ٹی وی چینل تھا تو امن تھا، آج میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب ایک سرکاری ٹی وی چینل تھا تو امن تھا، اور آج میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،وہ دن دور نہیں جب ملک سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں امن ہوگا۔ اسلام آباد میں کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں۔ پولیس افسر ان نئی زندگی میں داخل ہونے جارہے ہیں، پولیس افسر ان کو ذمہ داریوں کے لیے بہترین تربیت دی گئی،آج کے دورمیں پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس اہلکار محنت اورہمت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بدقسمتی سے پولیس شعبے سے متعلق تاثر مثبت نہیں لیاجاتا،ہمارے پڑوس تخریب کاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، ایک وقت تھا جب میں وزیر اطلاعات تھا، اس وقت ایک سرکاری ٹی وی چینل ہوتا تھا اور کوئی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، لیکن آج میڈیا پر کرائم اسٹوریوں کو زیادہ کوریج دی جاتی ہے، اور جرائم پیشہ افراد کی اسٹوریاں چلائی جارہی ہیں، اور پھر جرائم پیشہ افراد بھی بہت آگے نکل چکے ہیں، ایسے حالات میں پولیس کی زیادہ ذمہ داریاں بنتی ہیں، جب اس معاشرے نے پولیس کو اس کا مقام دے دیا تو وہ دن دور نہیں جب اس ملک سے مسائل اور جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں امن ہوگا